ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سن 2040ء تک اسرائیل کی آبادی ایک کروڑ 33لاکھ تک پہنچانے کا ہدف

سن 2040ء تک اسرائیل کی آبادی ایک کروڑ 33لاکھ تک پہنچانے کا ہدف

Thu, 29 Sep 2016 15:47:03    S.O. News Service

تل ابیب،29ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اسرائیل کے سرکاری ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست نے سنہ2040ء تک اسرائیل میں آبادی کا ہدف ایک کروڑ 33لاکھ تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔اسرائیل کے سرکاری اعدادو شمارکے مطابق اس وقت صہیونی ریاست کی آبادی 64لاکھ 19ہزار ہے۔ اسرائیل کی کل آبادی یعنی یہودیوں کی تعداد کل آبادی کا 74.8 فی صد اور عرب آبادی 17لاکھ 8600ہزار کل آبادی کا 20.8فی صد ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 89فی صد یہودی ملک کی موجودہ معاشی پوزیشن سے مطمئن ہیں۔ اسرائیل میں اوسط عمر کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔اسرائیل میں 4.4فی صد عیسائی اقلیت ہے۔ غیرملکی ملازمین کی تعداد 1لاکھ 83ہزار ہے۔ ایک اندازے کے مطابق عرب آبادی سالانہ 1لاکھ 72ہزار یعنی 2فی صد کی شرح سے بڑھ رہی ہے۔ نئے آنے والے یہودیوں کی تعداد 62ہزار 990ہے جب کہ سالانہ اموات 45ہزار 33درج کی گئی ہیں۔


Share: